اسلام آباد :عام انتخابات کے لیے مبصرین کے ویزہ حصول میں مزید 15 روز کی توسیع کردی گئی۔ عام انتخابات کیلیے مبصرین کے ویزے حصول میں ایک بار پھر 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مبصرین کیلیے ویزے کی توسیع کی تاریخ 15 دسمبر کے بجائے 31 دسمبر کر دی گئی ہے۔ تاریخ میں توسیع کا مقصد غیر ملکی مبصرین کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔ دولت مشترکہ کے 4 رکنی وفد نے 2 روز پہلے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی تھی۔ وفد کی مبصرین کے پاکستان آمد سے متعلق امور پر 4 گھنٹے سے زائد بات چیت جاری رہی۔
الیکشن کمیشن نے 25 اکتوبر کو غیر ملکی مبصرین کیلیے دعوت نامہ جاری کیا تھا۔ غیر ملکی مبصرین ویزے کے جلد حصول کیلیے وزارت خارجہ کے ’پاکستان آن لائن پورٹل‘ پر کوائف جمع کروا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ انتخابات کی شفافیت کیلیے ملکی و غیر ملکی مبصرین کیلیے اوپن ڈور پالیسی ہے۔
تبصرے بند ہیں.