خواتین کو بلاسود قرض دیں گے،ہم چاہتے ہیں ہر شعبے میں خواتین کا کردار ویسا ہی ہو جیسا مردکا ہوتا ہے:بلاول بھٹو
پشاور:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنےکے لیے بلاسود قرض دیں گے، پیپلز پارٹی پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا ہے تو خواتین آگے آئی ہیں۔ پشاور میں خواتین کنونشن سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھا کہ خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنےکے لیے بلاسود قرض دیں گے، پیپلز پارٹی پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا ہے تو خواتین آگے آئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیدائش کے بعد بچےکی غذائی ضروریات پوری کرنےکے لیے بچے کے خاندان کو مرکز صحت سے ہزار دن کی خوراک کا فنڈ ملےگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی اس طرح خدمت کرنا چاہتے ہیں جیسے بیٹا اپنی والدہ کی کرتا ہے، ملکی معیشت تب تک اچھی نہیں ہوسکتی جب تک اس میں خواتین کا کردار نہ ہو۔ان کاکہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر شعبے میں خواتین کا کردار ویسا ہی ہو جیسا مردکا ہوتا ہے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا ہے تو خواتین آگے آئی ہیں۔جنرل ضیاء کی آمریت کا بیگم نصرت بھٹو اور بےنظیر بھٹو نے مقابلہ کیا۔ پیپلز پارٹی کا نظریہ یہ ہےکہ ہم اپنی خواتین کے ساتھ اچھا سلوک رکھیں۔
ملکی معیشت تب تک اچھی نہیں ہوسکتی جب تک اس میں خواتین کا کردار نہ ہو۔
تبصرے بند ہیں.