ملتا ن:سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے چور دروازے سے نہیں آئیں گے ،نہیں سمجھتا الیکشن ملتوی ہوں گے ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے چور دروازے سے نہیں آئیں گے ،نہیں سمجھتا الیکشن ملتوی ہوں گے ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔
انہوں نےمزیدکہاکہ پیپلز پارٹی کا اپنا پروگرام اپنا منشور ہے۔ہمیں سکیورٹی تحفظات اس لیے نہیں کہ ہم نے ایسی عادت نہیں بنائی ہوئی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں عوام میں جاتا ہوں لوگوں سے ملتا ہوں نگران سیٹ اپ کا کام صاف شفاف الیکشن کروانا ہے ۔
حکومت اور الیکشن کمیشن کو ذمہ داری ادا کرنی چاہیے ،،ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے طویل عرصہ جیل کاٹی ہے۔ اگر آصف زرداری سے کسی کو مسئلہ ہے تو کورٹ جائے، جب اسمبلیاں تحلیل ہوئیں ہم نے تب ہی انٹرویو کیے تھے۔
بلاول بھٹو الیکشن کمپین کے حوالے سے پورے سندھ کا دورہ کر چکے ہیں، بلاول بھٹو اب پنجاب میں الیکشن کمپین کے لیے آ رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.