لاہور: لیاقت آباد پولیس نے ٹک ٹاک پر وڈیوز بنانے کی خاطر ڈکیتیاں و چوریاں کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ارتضی کمیل کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کے دوران 2 رکنی متحرک چور و ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا۔ فوٹیجز میں ملزمان کواسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزمان نے اعتراف کیا کہ مختلف ملبوسات میں وڈیوز بنانے کے لیے ڈکیتیاں و چوریاں کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوریوں کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔گرفتار ملزمان میں وسیم خان عرف ساجد اور زاہد شامل ہیں۔ملزمان سے ایک لاکھ نقدی، 2 موبائلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ہنڈ 125 برآمد کر لیا۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے خلاف کئی کارروائیا ں کر چکی ہے۔
تبصرے بند ہیں.