ای سی پی کی جانب سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائے گی

393

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے  الیکشن کی تیاریوں کا اہم مرحلہ آج مکمل ہوگا۔حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسروں اور اور ڈپٹی ریٹرننگ افسروں کی فہرستوں کی منظوری بھی آج دی جائے گی۔

 

الیکشن کمیشن نے 30 نومبر (آج) کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کی اشاعت کا اعلان کر رکھا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق آج شام تک الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر حلقہ بندیوں کی اشاعت ہو جائے گی، حتمی ووٹر فہرستیں دسمبر کے آغاز میں آویزاں کر دی جائیں گے۔

 

دوسری جانب  الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں اور اور ڈپٹی ریٹرننگ افسروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دے دی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن   جلد آر اوز اور ڈی آر اوز کو تعینات کرنے کی منظوری دے دے گا ۔آئندہ عام انتخابات میں آر ازو لگانے کے لئے عدلیہ سے نام مانگے گئے تھے۔  عدلیہ سے اب تک جواب موصول نہیں ہوا ۔عدلیہ نے نام نہ دیئے تو بیورو کریسی سے آر اوز لگائے جائیں گے۔

 

ذرائع  کے مطابق ملک بھر میں بیوروکریسی کے افسروں کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات کیا جائے گا۔وفاقی  اور صوبائی محکموں سے بھی ضرورت پڑنے پر آر اوز لئے جاسکیں گے۔

 

ذرائع کا  مزید کہنا ہے  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قومی اسمبلی کے حلقوں میں ریٹرننگ افسر تعینات ہوں گے۔  اسسٹنٹ کمشنرز کو صوبائی اسمبلی کے حلقوں کا آر او تعینات کیا جائے گا ۔

 

ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 859 حلقوں میں الگ الگ آر او لگائے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.