اداکارہ ارمینا خان کے والد انتقال کر گئے

69

کراچی:  پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان کے والد انتقال کر گئے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے اداکارہ ارمینا خان نے اپنے والد محترم کے انتقال کی خبر اپنےمداحوں کودی۔ اداکارہ نے والد کی مغفرت کیلئے  دعا کی اپیل بھی کی۔

 

ارمینا خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے، انا لِلّٰہ وانا اليہ راجعون، براہِ مہربانی اپنی دُعاوْں میں انہیں یاد رکھیں۔

انہوں نے اپنے مرحوم والد کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کریں۔

 

 

ارمینا خان کی سوشل میڈیا پوسٹس پر ساتھی فنکاروں، مداحوں اور فالوورز کی جانب سے اظہارِ افسوس و تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کے والد کا انتقال کیسے ہوا۔

تبصرے بند ہیں.