آئی ایم ایف سے معاہدہ ،ڈالر ایک بار پھر سستا ہونا شروع، سٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیے 

124

 

کراچی : انٹر بینک میں  آج  ڈالر 76 پیسے سستا ہوگیا۔ 288.14 روپے سے کم ہوکر 287.38 روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے سستا ہوا ۔سٹاک ایکسچینج 57 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز  بھی تیزی رہی  ۔ہنڈرڈانڈیکس انڈیکس 1.25 فیصد بڑھ گیا ۔انڈیکس 57 ہزار 549 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک گیا ۔مارکیٹ 716 پوائنٹس کے اضافے سے 57 ہزار 397 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

 

دن بھر مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 234 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 116 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 57,549 جبکہ کم ترین سطح 56,531 رہی ۔ 1 ارب 5 کروڑ 67 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا ۔

تبصرے بند ہیں.