عمران خان کیلئے سائفر کیس میں ایک اور مشکل ، کابینہ نے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی 

177

 

اسلام آباد : سائفر کیس کی عمران خان کی اوپن کورٹ سماعت  کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔وفاقی کابینہ نے  سیکورٹی خدشات کی بنا پر سائفر کیس کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عدالت پیشی پر شدید سکیورٹی خدشات ہیں جس کی وجہ سے وفاقی کابینہ نے جیل ٹرائل کی منظوری دی ہے۔

 

واضح رہے کہ منگل  کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں عمران خان کی اوپن کورٹ کیلئے درخواست پر سماعت  ہونی ہے اس سے دو دن قبل ہی کابینہ نے منظوری دے دی۔

تبصرے بند ہیں.