برطانوی ووڈ اسٹاک میں واقع بلینم پیلس سے ایک 18 قیراط سونے کا ٹوائلٹ (کموڈ) چوری کرنے والے 4 افراد پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کراؤن پراسیکیوشن سروس نے 35 سے 39 سال کی عمر کے 4 افراد کیخلاف ٹوائلٹ چوری کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کی۔ پراسیکیوٹر کے مطابق چاروں مشتبہ افراد کو 28 نومبر کو آکسفورڈ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
4 men have been charged over the theft of an 18-carat gold toilet from Blenheim Palace, the sprawling English country mansion where British wartime leader Winston Churchill was born. https://t.co/0fDahmRVuv
— NBC News World (@NBCNewsWorld) November 7, 2023
یہ ٹوائلٹ 18 قیراط سونے سے بنا ہے جس کی قیمت 4.8 ملین پاؤنڈ اور 5.95 ملین ڈالرز (پاکستانی روپوں میں ایک ارب 70 کروڑ روپےسے زائد) ہے۔ اس کموڈ کو چار سال پہلے ستمبر 2019 میں بلینم پیلس سے چُرایا گیا تھا۔
یہ ٹائلٹ (کموڈ) اٹالین آرٹسٹ موریزیو کاتلان کے آرٹ ورک کا حصہ تھا ، اٹلی کے ایک تصوراتی فنکار نے اسے 18 قیراط سونے سے بنایا تھا جس کا عنوان ’امریکا‘ تھا۔ ٹوائلٹ کو بلینم پیلس میں آرٹ ایگزیبیشن میں رکھا گیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چوری کیے جانے سے قبل یہ ’سُنہری ٹوائلٹ‘ مکمل طور پرکام کررہا تھا اور نمائش میں آنے والے اس انوکھے ٹوائلٹ کو استعمال کرنے کیلئے تین منٹ کا وقت بک کرا سکتے تھے۔
یہ18 قیراط سے بنا سونے کا کموڈ ایک عالمی ثقافتی ورثہ ہے اور وہ جگہ بھی جہاں ونسٹن چرچل پیدا ہوئے تھے۔ اٹھارہویں صدی میں تعمیر کیے جانے والے اس محل میں دوسری عالمی جنگ کے دورکے برطانوی رہنما ونسٹن چرچل کی پیدائش ہوئی تھی۔ یہ وسیع محل یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔
پولیس کے مطابق ٹوائلٹ محل کے پلمبنگ سسٹم سے منسلک ہونے کے باعث اسے نکالتے وقت تاریخی عمارت کو نمایاں نقصان پہنچا تھا۔ ٹوائلٹ چوری ہونے کے وقت سات افراد کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم ان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تھا جب کہ تاحال آرٹ ورک بھی نہیں مل سکا تھا۔
تبصرے بند ہیں.