توصیف احمد کو اہم ذمہ داری مل گئی ، عبوری چیف سلیکٹر مقرر

64

لاہور:سابق کرکٹر توصیف احمد کو اہم ذمہ داری مل گئی ، عبوری چیف سلیکٹر مقررکیاگیاہے۔ پی سی بی نے سابق کرکٹر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کردیا ہے۔  پی سی  بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا کے دورے کے دوران توصیف احمد چیف سلیکٹر جبکہ وجاہت اللہ واسطی عبوری جونیئر چیف سلیکٹر ہوں گے۔

 

علاوہ ازیں پی سی بی قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبران وسیم حیدر اور وجاہت اللہ واسطی کو عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے اور  وجاہت اللہ واسطی کو جونیئر قومی ٹیم کے ٹورز کے لئے ٹیموں کے انتخاب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خود پر لگنے والے الزامات پر استعفیٰ دے دیا تھا۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کے بعد چودہ دسمبر سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

تبصرے بند ہیں.