کیلیفورنیا:براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی رفتار پاکستان میں کیسی ہے وہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں، اکثر افراد اس سے پریشان بلکہ ذہنی جھنجھلاہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔وائی فائی کی رفتار سست ہونے کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔ اس میں ون ڈرائیو کلائوڈ بیک اپ اور سلنگ ٹی وی بھی شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ ایپس ایسی ہوتی ہیں جس کو چلانے کےلیے زیادہ بینڈ وتھ کی ضرورت ہوتی ہے۔
ونڈوز 10 میں، سیٹنگز ایپ کھولیں اور اپنے نیٹ ورک کی حیثیت کا جائزہ لینے کے لیے سرچ فارم میں "ڈیٹا استعمال” ٹائپ کریں اس کے بعد آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار کتنی ہے اور کونسی ایپ زیادہ بائیٹس لے رہی ہے۔
تاہم کچھ ٹپس ایسی ہوتی ہیں جو آپ کے وائی فائی کی رفتار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔روٹر کو رکھنے کا بہترین مقام عام طور پر گھر کے درمیان ہوتا ہے اور وہ بھی کسی میز یا شیلف پر۔ اپنے روٹر کو دیواروں سے دور رکھنا مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ پھر آپ انٹینا سیدھا اوپر کرسکتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ گھر کے درمیان روٹر کو رکھ کر آپ ڈیڈ سپاٹس سے کافی حد تک بچ سکتے ہیں۔
بیشتر افراد اپنے روٹرز کو ٹیلی ویژن یا ٹیلی فون کے قریب رکھ دیتے ہیں مگر اس کے نتیجے میں سگنلز متاثر ہوتے ہیں۔ ٹی وی اور فون کے ساتھ ساتھ روٹر کو دیگر برقی ڈیوائسز جیسے ایل ای ڈی لائٹس، سپیکر، مانیٹرز اور اے سی پاور کورڈ سے دور رکھنا بہتر ہوتا ہے۔اپنے گھر کے براڈ بینڈ نیٹ ورک کو ایک پاس ورڈ کے ذریعے تحفظ دینا بھی رفتار کو بڑھاتا ہے۔
اس پر نظر رکھیں کہ کونسی ڈیوائسز آپ کے نیٹ ورک کو استعمال کررہی ہیں، کیونکہ جتنی زیادہ ڈیوائسز ہوں گی انٹرنیٹ کی رفتار اتنی کم ہوگی۔روٹر کو ری بوٹ کرنا رفتار بڑھانے کے لیے ایک محفوظ طریقہ ہے، تاہم ہر بار مینوئلی کرنے سے وائی فائی کی رفتار سست پڑسکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.