اسلام آباد :عوام پربجلی گرانے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں ۔ بجلی مزید مہنگی ہوگی یا نہیں؟، فیصلہ محفوظ کرلیاگیا ہے۔ بجلی 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے بجلی 55 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی جس کی آج نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں سماعت شروع ہوگئی۔ چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے سماعت کی۔
سی پی پی اے نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دائرکی ہے اور سرکاری ڈسکوز کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 55 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ماہ کیلئے 8 ارب 37 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔
تبصرے بند ہیں.