کیرالہ:کیرالہ کنونشن سنٹر دھماکوں سے گونج اٹھا، یکے بعد دیگر تین دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکوں کے بعد بھگدڑ مچ گئی ۔ بھارت کی ریاست کیرالہ میں کنونشن سینٹر میں 3 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کیرالہ کے علاقے ایرناکولم میں کنونشن سینٹر میں ہوئے۔تاہم تاحال دھماکوں کی وجوہات کاعلم نہیں ہے۔ کنونشن سینٹر میں موجود لوگوں کاکہنا ہےکہ دھماکوں کے بعد بھگدڑ بھی مچ گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے دھماکا خیز مواد کھانے کے ڈبے میں ہونے کا شبہ ظاہر کیاجارہا ہے۔ ہال میں دوہزار افراد کی گنجائش تھی۔
تبصرے بند ہیں.