سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کالعدم قرار ,سانحہ 9 مئی کے تمام کیسز فوجداری عدالتوں میں بھیجنے کا حکم

97

 

اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلیز کا ٹرائل کالعدم قرار دے دیا ہے اور سانحہ 9 مئی کے تمام کیسز واپس فوجداری عدالتوں میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

 

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور نو متفرق درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی گئیں ۔ اٹارنی جنرل کے دلائل کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا تھا۔

 

جسٹس اعجاز الاحسن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔ سیکشن 2ڈی ون کوغیر آئینی قرار دیا جاتا ہے۔ سیکشن 2ڈی ون کو چار ایک سے غیر آئینی قرار دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.