ورلڈ کپ، نیدرلینڈز کا ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

81

انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی)  کرکٹ ورلڈ کپ  نیدر لینڈز  نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 19واں میچ نیدر لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے بھارت کے شہر لکھنئو کے ایکانا سپورٹس سٹی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

 

ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈ  نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

 

سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں 3، 3 میچز کھیل لیے ہیں، سری لنکا کو تینوں میچز میں شکست ہوئی ہے جب کہ نیدر لینڈز نے ایک میچ جیتا ہے۔

 

اسکواڈ

سری لنکا: پتھم نسانکا، کوسل پریرا، کوسل مینڈس (کپتان اور وکٹ)، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دشن ہیمانتھا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، کسن راجیتھا، دلشان مدوشنکا

نیدرلینڈز: وکرمجیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور ڈبلیو کے)، سائبرینڈ اینجل بریکٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرین

تبصرے بند ہیں.