90 روز میں عام انتخابات کرانے کا کیس سماعت کے لیے مقرر

108

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس اور ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔

 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ 90 روز میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت 23 اکتوبر کو جبکہ ملک بھر میں ایک ہی روز عامانتخابات کرانے کے کیس کی سماعت 24 اکتوبر کو کرے گا۔ بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل ہیں۔

 

ملک بھر میں ایک ہی روز عام انتخابات کیس میں عدالت نے اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔

 

یاد رہے کہ ملک میں 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.