پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کو دوسرے روز بھی مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس 6 سال بعد 50ہزار کی حد کو چھو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں286 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس50 ہزار 17 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 6 سال کے بعد 50 ہزار کی حد عبور کرگیا، اس سے قبل انڈیکس جنوری 2017 میں50 ہزار کی سطح پر پہنچا تھا جبکہ رواں اکتوبر میں انڈیکس3ہزار700 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔
گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 50,000 پوائنٹس عبور کر گیا۔اپنی قدر مستحکم کرنے والا روپیہ، تیل کی قیمتوں میں کمی قیمتوں اور آئی ایم ایف کی مثبت رپورٹ کی وجہ سے یہ عوامل پاکستان کی معاشی بحالی کا اشارہ دیتے ہیں۔
The Pakistan Stock Exchange (PSX) has soared to a six-year high, crossing 50,000 points. Driven by a resilient Rupee, lower POL prices, and a positive IMF report, these factors signal Pakistan's economic resurgence. pic.twitter.com/HDC3bQ1xjb
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 17, 2023
یاد رہے گذشتہ ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2000 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ، جس کے بعد انڈیکس چھ سال کی بلند سطح 49493 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
تبصرے بند ہیں.