پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق ہے، کابینہ میں کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حوالے سے بات نہیں ہوئی :نگران وزیرا عظم
اسلام آباد :نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی، اے این پی سمیت تمام جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق ہے، مجھے حیرت ہوتی ہے کیوں اس طرح کے سوالات ہوتے ہیں، کابینہ میں کسی ایک سیاسی جماعت پر پابندی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہو رہی۔
نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے نجی ٹی وی پر انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی، اے این پی سمیت تمام جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق ہے، مجھے حیرت ہوتی ہے کیوں اس طرح کے سوالات ہوتے ہیں، کابینہ میں کسی ایک سیاسی جماعت پر پابندی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہو رہی۔
معاشی چیلنز سے پاکستان کے وجود کو خطرہ ہے ۔ ملک میں قانون کا نفاذ کرنا ہوگا۔ نگران حکومت نے کرنسی کی غیر قانونی منڈی پر ہاتھ ڈالا ہے۔ اگرایف آئی اے، کسٹم ٹھیک کام کر رہے ہوتے تو فوج سے مدد نہ لینا پڑتی ۔ ووٹ لینے والوں کی زیادہ ذمہ داری ہوتی ہے، پرفارمنس کی بنیاد پرہی لوگ ووٹ دیتے ہیں، اب بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ نہیں ہوں، اتحادی حکومتوں میں لوگ ناراض اور خوش بھی ہوتے ہیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنےاندر بھی جمہوریت لانا ہوگی، باپ پارٹی میں اختلاف رہا ۔ باپ پارٹی سے اب ہمارے راستے الگ ہیں۔ کسی بھی سیاسی جماعت کو جوائن کرنے کا سوچا بھی نہیں۔ مدت ختم ہونے کے بعد ہوسکتا ہے کوئی پارٹی جوائن کروں یا نئی پارٹی بناؤں۔ نومئی مقدمات بارے کہا یہ ایک قانونی عمل ہے، اس قانونی عمل سے اگر کسی کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے گا تو قانون کا عمل ہوگا۔
نوازشریف تین بار وزیراعظم رہے اور بڑی جماعت کے سربراہ ہیں، نوازشریف کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے ہوں گے، اگر کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ ملنا چاہتا ہے تو کیوں نہیں ملیں گے۔
تبصرے بند ہیں.