کراچی :سندھ میں بھی ایم ڈی کیٹ دوبارہ کرانےکا اعلان کیاگیا ہے۔ کے پی اور سندھ میں میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) دوبارہ لیے جائیں گے۔
نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایم ڈی کیٹ 2023 کے سندھ کے نتائج منسوخ کرنےکی ہدایت کردی ہے۔
ترجمان کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں ایم ڈی کیٹ دوبارہ کروانے اور ڈاؤ یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ منعقد کرنےکی ہدایت کی ہے۔نگران وزیراعلیٰ سندھ نے ایف آئی اے کو ٹیسٹ میں بےضابطگیوں کی انکوائری کرنےکی ہدایت بھی کی ہے ، نگران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہےکہ ایم ڈی کیٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا اعلان جلدکیا جائےگا۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے انعقاد سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ میں نقل کے واقعات کے معاملے پر صوبائی حکومت کی جانب سے 6 ہفتوں میں ٹیسٹ دوبارہ کرانےکا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
تبصرے بند ہیں.