تہران کیخلاف کارروائی ہوئی تو اسرائیل پر لبنان، یمن ،عراق اور شام سے حملہ کریں گے: ایرانی حکام 

104

تہران : ایران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو اس پر چاروں طرف سے حملہ ہوگا اور اتنا شدید ہوگا کہ وہ سب حملوں کو بھول جائے گا۔

 

دی سپیکٹیٹر انڈکس کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا جاتا ہے کہ اسرائیل پر لبنان، یمن اور عراق سے حملہ کیا جائے گا جبکہ شام سے مجاہدین بھیجے جائیں گے۔

 

 

واضح رہے کہ اسرائیل حکام الزام لگا رہے ہیں حماس کو اسلحہ اور مدد ایران نے فراہم کی ہے اسی وجہ سے اس نے اسرائیل پر اتنا بڑا حملہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.