” ٹیم کو سپورٹ کریں”، نسیم شاہ  کا کندھے کی سرجری کے بعد پرستاروں کے نام ویڈیو پیغام

98

 

لندن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد  پرستاروں کے نام ویڈیو پیغام دیا ہے۔

 

 

نسیم شاہ کی کندھے کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے  ہسپتال سے پرستاروں کے نام خصوصی ویڈیو پیغام دیا ہے۔ یہ پیغام  ان کے ٹویٹر ایکس اکائونٹ سے اپ لوڈ کیاگیا  ہے۔

 

اس ویڈیو پیغام میں نسیم شاہ نے پرستاروں کاشکریہ اداکیا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا ہےکہ فینزورلڈ کپ کےلیے اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

 

 

خیال رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں ورلڈکپ سکواڈ سے بھی باہر ہونا پڑا تھا۔

 

 

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے بعد دسمبر میں پاکستان کا دورہ آسٹریلیا شیڈول ہے۔ نسیم شاہ کے مکمل فٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سکواڈ میں شامل ہونے کے امکانات ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.