اسلام آباد: ن لیگی رہنما طلال چودھری کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی اپنے چیئرمین کو زہر دینے کا معصومانہ بیانیہ بنارہی ہے۔
ن لیگی رہنما طلال چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہاکہ پی ٹی آئی اپنے چیئرمین کو زہر دینے کا معصومانہ بیانیہ بنارہی ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دیسی مرغ اور مرضی کی جیل مل رہی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ نواز شریف اس وقت لوگوں کے نام لیتے رہے جب وہ پوری قو ت میں تھے۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اقتدار میں آنے کا ووٹ ہی ایک طریقہ ہے، صاف و شفاف الیکشن سے ووٹ جس کو ملے اس کو حکومت ہی نہیں اختیار بھی ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں ن لیگ کے فیصلوں میں قومی مفاد اور عام آدمی کو اہمیت دی جاتی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.