ریلوے پُل کا پلر گر گیا، ٹرین سروس معطل

80

لاہور : شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پُل کا پلر گر گیا جس کے باعث لاہور  سے فیصل آباد تک ٹرین سروس معطل ہو گئی ہے۔

 

ریلوے کے ترجمان کے مطابق ریلوے برج کا پلر ناکارہ ہونے پر لاہور تا فصیل آباد ٹرین سروس معطل کی گئی ہے جس کے پیش نظر لاہور سے کدیاں کے درمیان چلنے والی ماڑی ایکسپریس، لاہور اور فصیل آباد کے درمیان چلنے والی بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہے۔

 

ریلوے حکام کے مطابق شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے ٹریک پرپُل کا ایک ٹئیر ٹیڑھا ہوگیا، پُل کا ٹئیر ٹیڑھا ہونے سے لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کا روٹ تبدیل کر دیا گیا۔

 

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کو وزیر آبادکی طرف سے ڈائیورٹ کیا جارہا ہے۔ ترجمان ریلوے نے مزید  بتایا کہ قراقرم ایکسپرس ساہیوال کے راستے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔

 

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ساتھ ہی  پُل کی بحالی کاکام شروع کردیا گیا ہے اور 72 گھنٹے میں ٹریفک بحال کردی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.