جدہ :نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ12 روزہ غیرملکی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق جدہ سے پاکستان روانہ ہوتے وقت مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے نگران وزیرِ اعظم کو الوداع کہا۔
واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم 17 ستمبر کو امریکا روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اس کے بعد وہ 24 ستمبر کو لندن پہنچے۔
لندن میں تین دن قیام کے بعد انوار الحق کاکڑ 27 ستمبر کو سعودی عرب پہنچے تھے جہاں پر انہوں نے عمرہ ادا کیا اور روزہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ دو روز قیام کے بعد آج وطن واپس پہنچ گئے۔
تبصرے بند ہیں.