نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ مدینہ منورہ پہنچ گئے

89

 

جدہ:نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔ انوار الحق کاکڑ نجی دورے پر مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

 

 

مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

 

مدینہ ایئرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق ، پاکستانی سفارت خانے اورجدہ قونصلیٹ جنرل کے دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا ۔

 

 

نگران وزیر اعظم کل عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.