کراچی : ڈیجیٹل بینکنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈیجیٹل بینکنگ کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے پاکستان ڈیجیٹل بینکنگ کی راہ پر گامزن ہے۔
اس بارے میں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، 5 بینکوں نے ڈیجیٹل ریٹیلنگ میں بہت ترقی کی ہے۔کراچی میں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے شہریوں کو سہولت ملے گی، صارفین کو سہولتیں پہنچانے کے لیے بینک اپنی پالیسیوں کو مزید بہتر کریں۔
سٹیٹ بینک نے 5 ڈیجیٹل بینکوں کو ڈیجیٹل بینکاری خدمات کی اصولی منظوری دی ہے اس میں کے ٹی بینک پاکستان لمیٹڈ ، مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ ،ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک اور ہیوگو بینک لمیٹڈ شامل ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک کاکہنا ہے کہ 5 ڈیجیٹل بینکوں کو اصولی طور پر کام کی اجازت دے رہے ہیں، ہم نے ڈیجیٹل بینکوں کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ ان 5 بینکوں کو پہلا مرحلہ مکمل کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں، امید کرتا ہوں کہ یہ 5 ڈیجیٹل بینک ریگولیٹری ضروریات پوری کریں گے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ ڈیجیٹل بینکنگ سے مالی شمولیت بڑھے گی۔ ڈیجیٹل بینکوں کے لیے سائبر سیکیورٹی اور صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ پہلا چیلنج ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیجیٹل بینکوں کے لیے خواندگی بڑھانا دوسرا چیلنج ہو گا، صارفین کا اعتماد حاصل کرنا تیسرا بڑا چیلنج ہو گا، صارفین کو جانچنا چوتھا بڑا چیلنج ہو گا۔
تبصرے بند ہیں.