نواز شریف کو واپسی پر ہتھکڑی پہنانی یا ہار، فیصلہ ادارہ کرے گا: نگران وزیر اعظم کاکڑ

200

اسلام آباد:   نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو گرفتار کرنے کا فیصلہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کریں گے۔

 

انوار لحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اگر ادارے سمجھتے ہیں نواز شریف کو ہتھکڑی پہنانی چاہئے تو وہ اس رخ کو اختیار کریں گے اگر سمجھتے ہیں ہتھکڑی پہنانے کی ضرورت نہیں ہے تو اسی وقت فیصلہ کریں گے۔

 

نگران وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن میں جارہی ہے، ایسا نہیں کہ میں فرمان جاری کردوں کہ پی ٹی آئی سیاسی عمل میں حصہ لے سکتی ہے یا نہیں لے سکتی، درکار قانونی عمل کے بعد حق یا مخالفت میں فیصلہ آنے کے بعد انہیں اپیل میں جانے کا حق حاصل ہوگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کا اسمگلنگ کی روک تھام میں بہت اہم کردار ہے، جب بھی فوج سے مدد طلب کی گئی اس کے اچھے نتائج ملے. ان کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ میں سیاستدان اور بیوروکریسی کے لوگ بھی ملوث ہیں، سیاسی عدم استحکام معاشی عدم استحکام میں بڑی رکاوٹ ہے۔

 

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار کرنا ہے یا آزاد چھوڑنا یہ فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا، سیاسی انتقام کیلئے سیاستدانوں کا احتساب نہیں ہونا چاہئے۔

تبصرے بند ہیں.