اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیئر رہنما ، سابق گورنر پنجاب اور وکیل لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری کی جانب سے لطیف کھوسہ کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا اور ان سے سات روز میں جواب طلب کر لیا۔
شو کاز نوٹس کے متن کے مطابق رکن سی ای سی لطیف کھوسہ نے پارٹی کی اجازت لیے بغیر دوسری جماعت کے سربراہ کا دفاع کیا، وکلاء کے فنکشن میں سائفر معاملے پر آپ نے ریاستی پالیسی پر تنقید کی، بتائیں کہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔
نوٹس میں لطیف کھوسہ کو کہا گیا ہے کہ 7 روز میں جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.