ایشیا کپ،پاکستان کی بیٹنگ چلی نہ بائولنگ ، بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی

72

 

 

کولمبو: بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی ۔ ایشیا کپ میں بھارت نے  پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم 357 رنز کے ہدف کے جواب میں 128 رنز بناکر  آئوٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 9 رنز بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔کپتان بابر اعظم 10 رنز بنانے کے بعد 43 کے مجموعے پر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان ٹیم نے 11 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنائے تو اس موقع پر بارش کے باعث میچ روکا گیا تھا، لیکن میچ بارش رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو تین رنز کے اضافے کے بعد محمد رضوان 2 رنز بنا کر شردل ٹھاکر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔تیس رنز کی پارٹنرشپ کے بعد 77 کے مجموعے پر فخر زمان بھی پویلین لوٹ گئے  ۔ انہیں کلدیپ یادیو نے بولڈ کیا۔ فخر نے 50 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔میچ میں چہرے پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہونے والے سلمان علی آغا 32 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد 96 کے مجموعے پر کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

شاداب خان بھی کلدیپ یادیو کاشکار بنے اور  10 گیندوں پر 6 رنز بنائے۔پاکستان کو ساتواں نقصان افتخار احمد کی صورت میں اٹھانا پڑا جب کلدیپ یادیو کی ہی گیند پر انہیں کیچ دے بیٹھے۔

کولمبو میں بارش کی وجہ سے ریزرو ڈے پر جانے والے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کےلیے 357 رنز کا ہدف دیاتھا۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 357 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ریزرو ڈے میں  پاک بھارت میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا جس میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 122 ، کے ایل راہول نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،  کپتان روہت شرما نے 56 اور شبمن گِل نے 58 رنز بنائے ۔

پاکستانی بائولروں میں شاہین آفریدی نے  ایک شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔شاہین آفریدی کو دس اوروں میں 79 ، نسیم شاہ کو9.2 اوروں میں 53،فہیم اشرف کو 10 اوروں میں 74 ، حارث رئوف کو پانچ اوروں میں27، شاداب خان کو دس اوروں میں 71، افتخار احمد کو 5.4 اوروں میں 52 رنز پڑے۔

حارث رئوف انجری کی وجہ سے پاک بھارت میچ میں  آج ایکشن میں نظر نہیں آئے ۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ  فاسٹ بائولر حارث رؤف ان فٹ ہو گئے ہیں لہذا وہ بھارت کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کریں گے پاکستانی بائولنگ میں ان کی کمی محسوس کی گئی۔

تاہم  یہ بھی سچ ہےکہ  بھارتی بائولروں نے پاکستانی بائولروں کو آج کوئی موقع نہیں دیا کہ ان کی وکٹ حاصل کریں، بھارتی بائولروں نے  کریز کے چاروں طرف کھل کر شارٹس کھیلے ۔ خاص طور پر کوہلی اور کے ایل راہول نے   کھل کر شارٹس کھیلے اور کوئی موقع ضائع نہیں کیا۔

واضح رہے کہ کولمبو میں جاری اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے آج ریزروز ڈے پر میچ دوبارہ شروع کیاگیاتھا۔

 

تبصرے بند ہیں.