کولمبو: ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں 77 کے سکور پر پاکستان کے4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے چوتھے آئوٹ ہونےو الے کھلاڑی فخر زمان ہیں جنہوں نے 27 سکو رکیے تھے۔ ان کو کلدیپ یادو نے آئوٹ کیا۔ پاکستان نے بارش رکنے کے بعد بیٹنگ کا آغاز کیا تو محمد رضوان بھی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔رضوان سے قبل آئوٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے۔ انہوں نے 10 سکور بنائے ۔ ان کوپانڈیا نے آئوٹ کیاتھا۔
ایشیا کپ میں 357 رنز کے ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی وکٹ 17 کے سکور پر گری ۔ امام الحق 9 سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ امام الحق کو بمرا نے آئوٹ کیا۔ گرین شرٹس کو جیت کے لیے 357 رنز کا ٹارگٹ ملا ہے۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 357 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ریزرو ڈے میں پاک بھارت میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا جس میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 122 ، کے ایل راہول نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، کپتان روہت شرما نے 56 اور شمبن گِل نے 58 رنز بنائے ۔شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ، ایک وکٹ لی۔
تبصرے بند ہیں.