پنجاب حکومت شوگرملز سے 140 روپے میں چینی خریدے گی

74

 

لاہور : شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140روپے فی کلو چینی فروخت کرینگے،نگران وزیراعلیٰ محسن نقو ی سے شوگر ملز مالکان کے وفد کی ملاقات میں فیصلہ ہو گیا۔

 

پنجاب حکومت اورشوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر مذاکرات کامیاب  ہوگئے۔ شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140روپے فی کلو چینی فروخت کرینگے

 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ  پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی سینٹرز،ماڈل بازاروں اوراتوار بازاروں میں خصوصی سٹالز پر چینی فروخت کرے گی۔

 

چینی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو ہوگا۔ ملاقات میں کرشنگ سیزن28اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

 

شوگر ملزمالکان کے وفد نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا   پنجاب میں چینی کا وافر سٹاک  اورضرورت سے زیادہ چینی موجود ہے۔شوگر ملزمالکان کے وفد میں ہارون اختر،ذکا اشرف،فواد مختاراوردیگر شامل تھے۔

 

تبصرے بند ہیں.