عوام میں بے چینی ضرور ہے اس کاحل یہ ہےکہ عوام سے رابطے میں رہیں،نواز شریف کا پہلے شیڈول ستمبر میں تھا،اب اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک وطن واپس آجائیں گے:خواجہ آصف
اسلام آباد : ن لیگی رہنما خواجہ آصف کاکہنا ہےکہ نواز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک وطن واپس آجائیں گے۔نواز شریف کا پہلے شیڈول ستمبر میں تھا۔خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہےکہ نواز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک وطن واپس آجائیں گے۔نواز شریف کا پہلے شیڈول ستمبر میں تھا۔
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں آجائیں لیکن میاں شہبا زشریف اور ڈار صاحب کووطن آجانا چاہئے۔ ہم نے سولہ ماہ حکومت کی ہے یہ اتحادی حکومت تھی۔ ہم نے کبھی کوئی فیصلہ تنہا نہیں کیا تھا۔ ہم کو ایسی تباہی ورثے میں ملی تھی جس کو سدھارتے رہے۔
ان کاکہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ ابھی سامنے نہیں ہے اس وجہ سے آنے میں تاخیر ہے۔ عوام کے عدم اعتماد کے نتیجے میں ہم نے حکومت سنبھالی ۔جو تباہی ہوئی تھی اس کے لیے چار پانچ سال چاہئیں۔ عوا م کوکیسے سمجھایاجائے گا کے سوال پرانہوں نے کہاکہ صورتحال اس طرح نہیں سنبھلی جس طرح ہم توقع کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں بے چینی ضرور ہے اس کاحل یہ ہےکہ عوام سے رابطے میں رہیں تاکہ اگر ہم ان کو نظر انداز کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ہم ایم این اے حلقوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔مریم نواز مسلسل عوام سے رابطے میں ہیں۔چینی برآمد کرنے کی حتمی منظوری ای سی سی اور کابینہ نے دی تھی۔
ان تمام مشکلات کا حل ہمارے پاس ہے۔
تبصرے بند ہیں.