بچپن سے ہی ماں بننے کا شوق تھا ،زائد العمر شخص سے شادی کرنے کے بہت فائدے ہیں: اقرا عزیز

193

کراچی : مقبول اداکارہ اقرا عزیز نے اعتراف کیا ہے کہ شوہر عمر میں ان سے 11 سال بڑے ہیں اور انہوں نے خود سے زائد العمر شخص سے شادی کرکے بہت کچھ سیکھا۔زائد العمر شخص سے شادی کرنے کے بہت فوائد ہیں۔بچپن سے ہی ماں بننے کا شوق تھا۔

 

اقرا عزیز کی پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بتاتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ شوہر سے 11 سال کم عمر ہیں۔ اداکارہ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ایک سال قبل دیے گئے انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے شادی سمیت والدہ بننے کے علاوہ شوبز کیریئر پر بھی بات کی تھی۔

 

انہوں نے مذکورہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی جلد شادی کرنے کا شوق تھا اور اسی طرح انہیں بچے پیدا کرنے کا بھی شوق تھا۔

 

انہوں نے کہا تھا کہ وہ بچپن سے ہی بچوں کے ساتھ کھیلتی اور رہتی آئی ہیں، اس لیے انہیں بچے پیدا کرنے کا بھی شوق تھا اور وہ کسی بھی انجان بچے کے ساتھ بھی اس طرح گھل مل جاتی ہیں کہ بچے کو احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ دوسری خاتون کے ساتھ ہیں۔

 

مذکورہ انٹرویو میں انہوں نے شوہر کی تعریفیں بھی کی تھیں اور یہ بھی بتایا تھا کہ خود سے زائد العمر مرد کے ساتھ شادی کرنے کے کیا فوائد ہوتے ہیں۔

 

اسی انٹرویو کی وائرل ہونے والی کلپ میں اقرا عزیز نے اعتراف کیا کہ شوہر ان سے 10 نہیں بلکہ 11 سال بڑے ہیں اور انہیں ان سے شادی کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

 

انہوں نے زائد العمر شخص سے شادی کرنے کے فوائد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے افراد کے پاس تجربہ زیادہ ہوتا ہے، انہوں نے زندگی اور دنیا کو اچھی طرح سمجھ رکھا ہوتا ہے، اس لیے وہ متعدد مسائل میں رہنمائی کر سکتے ہیں۔

 

اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ شوہر کے زائد العمر ہونے کی وجہ سے وہ ان سے متعدد مشورے لیتی ہیں، جس کا انہیں فائدہ ہوتا ہے اور ہر کسی کو خود سے زائد العمر مرد سے شای کرنی چاہئیے۔

تبصرے بند ہیں.