پاکستانی ٹیم کی طاقت بائولنگ ہے:کوہلی

70

پالی کیلے: بھارتی ٹیم کے بہترین بیٹسمین ویرات کوہلی کا کہنا ہےکہ پاکستانی ٹیم کی طاقت ان کی بائولنگ ہے۔ ویرات کوہلی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ پاکستانی ٹیم کی طاقت ان کی بائولنگ ہے۔

بھارتی سپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان کے پاس کچھ واقعی بہترین بائولرز ہیں جو اپنی مہارت کی بنیاد پر کسی بھی وقت کھیل کا رخ بدل سکتے ہیں لہذا آپ کو ان کا سامنا کرنے کے لیے اپنی بہترین کوشش کرنی ہوگی۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ میں صرف یہ سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں کہ میں اپنے کھیل کو کیسے بہتر بنا سکتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ہر روز، ہر پریکٹس سیشن، ہر سال اور ہر سیزن یہی چیز ہے جس نے مجھے اتنے لمبے عرصے تک اچھا کھیلنے اور اپنی ٹیم کے لیے پرفارم کرنے میں مدد کی۔

تبصرے بند ہیں.