عوام کے لیے بھار ی بھرکم بل اور سرکاری ملازمین  کے لیے بجلی مفت، سرکاری ملازمین کی جانب سے سالانہ 34 کروڑ یونٹ مفت بجلی استعمال کرنے کا انکشاف

80

 

اسلام آباد : عوام کے لیے بجلی کے استعمال پر بھاری بھرکم بل ہوتے ہیں اور سرکاری ملازمین کی موجیں ہوتی ہیں کہ بجلی کے استعمال پر بل لگ بھگ مفت ہی سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین ماہانہ چونتیس کروڑ یونٹ مفت بجلی استعمال کررہے ہیں۔

 

سرکاری ملازمین کی جانب سے سالانہ 34 کروڑ یونٹ مفت بجلی استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ گریڈ 17 سے 21 کے 15 ہزار 971 ملازمین ماہانہ 70 لاکھ یونٹس مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔ اسکے مقابلے میں گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین 33 کروڑیونٹ ماہانہ مفت بجلی استعمال کررہے ہیں جن کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار200 ہے، یہ سرکاری ملازمین سالانہ 10 ارب کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔

 

گریڈ 17 تا 21 کے ملازمین سالانہ 1 ارب 25 کروڑکی بجلی مفت استعمال کر رہے ہیں جبکہ گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین ماہانہ 76 کروڑ 43 لاکھ روپے کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔

وزارت توانائی حکام کا کہنا ہے کہ گریڈ 17 سے 21 تک ملازمین کی مفت بجلی ختم کرنے سے ماہانہ 19 کروڑ روپے بچت ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.