عمران خان کی فوج سے پہلی لڑائی اس بات پر ہوئی تھی کہ انہیں نشہ چھوڑنے کا کہا گیا تھا: سابق وزیر اعظم کی قریبی ساتھی کا دعویٰ

168

لاہور : عمران خان کی سابق قریبی ساتھی اور اب استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور فوج کی پہلی لڑائی نشے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نشہ استعمال کرتا تھا۔ اس کی اسٹیبلشمنٹ سے پہلی لڑائی ہی اسی بات پر ہوئی تھی کہ فوج نے نشہ چھوڑنے کا کہا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہہ دیا گیا تھا کہ نشہ نہ چھوڑا تو قوم کیساتھ سانحہ ہوگا. اسٹیبلشمنٹ نے عمران کو ثبوت بھی دکھائے تھے کہ تم کونسا نشہ استعمال کرتے ہو۔

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فوج کے مطالبے پرعمران نیازی ناراض ہوئے کہ میری نگرانی کی جارہی ہے. نشہ جس طرح عمران نیازی تک پہنچتا تھا وہ سپلائی چین مانیٹر کی جارہی تھی۔

تبصرے بند ہیں.