فیصل آباد میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

75

فیصل آباد :فیصل آباد میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذکردی گئی ہے۔ فیصل آباد میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذکرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، چار سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق کسی قسم کے احتجاج، دھرنااور جلسہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکمنامے کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.