نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے پلان تیار

46

لاہور: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے مسلم لیگ ن نے پلان اے اور پلان بی تیار کر لیا ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 20 ستمبر کو وطن واپسی پر غور کر رہے ہیں۔پلان اے کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہو گی جبکہ پلان بی کے تحت نواز شریف کی آمد لاہور ایئرپورٹ پر بھی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت لی جائے گی۔ نواز شریف وطن واپسی سے قبل یکم ستمبر کو اہم پریس کانفرنس بھی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے ایک صحافی نے نواز شریف سے سوال پوچھا کہ آپ کے پاکستان جانے کی خبریں گرم ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ ’بس جی دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں۔

 

تبصرے بند ہیں.