انتخابات دس سال بھی نہ ہوں تو کوئی بات نہیں، اسحاق ڈار کے نگران وزیر اعظم ہونے کی صورت میں الیکشن کی ساکھ نہیں رہے گی :اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض
اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کاکہنا ہےکہ دس سال بھی انتخابات نہ ہوں تو کوئی بات نہیں، ملک اور عوام کے مسائل زیادہ ضروری ہیں، اس وقت جو چیلنجز درپیش ہیں ان کا حل سب سے پہلے ضروری ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نگران وزیر اعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر کے طور پر 3 نام دوں گا، ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے اپوزیشن کے ساتھیوں سے مشاورت کر رہا ہوں، اگلے دو دن میں اپوزیشن اراکین سے باقاعدہ مشاورت شروع ہو جائے گی۔
اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے مزید کہا اگست کے پہلے ہفتے میں وزیر اعظم سے حتمی مشاورت کروں گا، نگران سیٹ اپ پر پہلے مرحلے میں ناموں کو حتمی شکل دے دیں گے، میں نہیں سمجھتا کہ اسحاق ڈار نگران وزیر اعظم آئیں گے۔
اسحاق ڈار کے نگران وزیر اعظم آنے کا مطلب ہو گا کہ انتخابات دو سال نہیں ہوں گے۔ اسحاق ڈار کے نگران وزیر اعظم ہونے کی صورت میں انتخابات کی ساکھ نہیں رہے گی،۔ میری رائے کے مطابق کوئی معیشت دان کو نگران وزیر اعظم ہونا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.