لاہور: لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔ موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے ٹرینیں لیٹ آکر لاہور اور فیصل آباد سے کراچی کیلئے لیٹ روانہ ہوں گی۔
ذرائع وزارت ریلوے کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لاہور اور فیصل آباد سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا آج کا شیڈول کچھ یوں ہے؛
قراقرم 42-ڈاون لاہور سے کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے شام 6 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
بزنس ایکسپریس 34-ڈاون لاہور سے کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجے کی بجائے شام 6 بجکر 20 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
کراچی ایکسپریس 16-ڈاون لاہور سے کراچی کیلئے شام 5 بجے کی بجائے شام 5 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
ملت ایکسپریس 18-ڈاون فیصل آباد سے کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجے کی بجائے شام 5 بجکر 30 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوگی۔
ذرائع وزارت ریلوے کے مطابق باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔
مزید معلومات اور اپڈیٹ کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117-042 پر رابطہ کریں۔
تبصرے بند ہیں.