نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات پر مشاورت،ن لیگ نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

28

اسلام آباد :مسلم لیگ نےنگران سیٹ اپ اورعام انتخابات  پر مشاورت کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ن لیگ نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات  کےلیے بھی اتحادیوں سے مشاورت کرنا چاہتی ہے اور اس وجہ سے ن لیگ نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

 

 

ن لیگ کی پانچ رکنی کمیٹی میں ایاز صادق، احسن اقبال، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، سعد رفیق شامل  ہیں۔  یہ کمیٹی  پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف سے مشاورت کرے گی اورباقاعدہ مشاورت کی رپورٹ تیار کی جائے گی اس کی رپورٹ ن لیگ کی قیادت کو دی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبا زشریف حکومت کے ختم ہونے اور اسمبلیوں کے تحلیل ہونے کی تاریخ کا اعلان کرچکے ہیں۔وفاقی حکومت سمیت اتحادی نگران سیٹ بھی باقاعدہ مشاورت سے ہی لانا چاہتے ہیں اوراس کے بعد الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان کرے گا اورنگران سیٹ اپ  الیکشن کرائے گا۔

تبصرے بند ہیں.