توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

147

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت ہونےکے عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست پر ابتدائی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ ٹرائل کورٹ میں آئندہ سماعت کب ہوگی ۔ وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ ٹرائل کورٹ میں کیس کل سماعت کے لیے مقرر ہے۔

خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کے جج اپنا مائنڈ ظاہر کرچکے ہیں، اس معاملے کو ٹرائل کورٹ کو بھیجنا ہے تو کسی اور جج کو بھیجا جائے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کسی بھی وقت سنایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.