پرویز خٹک سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے تو حیرانی کی بات نہیں ، کسی اتحاد میں نہیں ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں:عبدالعلیم خان

33

لاہور:پاکستان استحکام پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان کاکہنا ہےکہ پرویز خٹک سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے تو حیرانی کی بات نہیں ہے۔

 

 

ان کاکہنا تھا کہ پرویز خٹک کے ساتھ  سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے توکوئی حیرانی کی بات نہیں  ہے۔ ا نہوں نے کہاکہ  پرویز خٹک کی وکٹ الگ اور ہماری الگ ہے۔  ہمارےساتھ زیادہ تر پنجاب کے لوگ ہیں اور سندھ کے لوگ بھی شامل ہونا چاہتے ہیں۔ معلوم نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو 50 لاکھ گھروں  کامشورہ کس نے دیا، 50 لاکھ گھر بنانا  ممکن نہیں ہے۔

 

 

ان کاکہنا تھا کہ  ایک کروڑ میں سے ایک لاکھ نوکریوں کا تو بتادیتے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔ جو ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں ان کا رابطہ دوسری جماعتوں سے اچھا نہیں لگتا۔ کسی اتحاد میں نہیں ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ چاہتے تھے حکومت  مدت ہونے تک رہنے دیاجائے ۔پاکستان کی معیشت کو مشکل صورتحال کاسامنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.