لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔پارٹی صدرعبدالعلیم خان کے دستخطوں سے قانونی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئیں ۔ پارٹی منشوراور پارٹی عہدیداروں کا ڈیکلریشن بھی جمع کرادیا ہے۔
جہانگیر ترین پارٹی چیئرمین ،عبد العلیم خان پارٹی صدر ،عامر کیانی پارٹی سیکرٹری جنرل ، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اورڈاکٹر فردوس عاشق اعوان مرکزی سکریٹری اطلاعات کا ڈیکلریشن جمع کرادیا گیا۔درخواست میں عقاب “ کا نشان الاٹ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.