سعودی شہری نے 90 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرلی، سہاگ رات پر خوش، مزیدبچوں اور چھٹی بار دولہابننے کی خواہش،نوجوانوں کو جلد از جلد شادی کا مشورہ
ریاض : سعودی عرب میں 90 سالہ سعودی شخص نے پانچویں شادی کا جشن منانے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دھوم مچا دی ہے۔
یواے ای کے اخبار گلف ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے صارفین نے بزرگ سعودی ناصر بن دہیم بن واحق المرشدی العتیبی کے پوتے کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا، "میرے دادا کو یہ شادی مبارک ہو، خوشحالی اور اولاد کے ساتھ۔ ”
ناصر دہیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری شادی کی خواہش سنت ہے اور یہ دین اسلام اور شوہر، بیوی کو محفوظ رکھتی ہے اور یہ رب العالمین کے فضل سے ہے۔ناصر دہیم نے یہاں تک کہ نوجوانوں سے جلد از جلد شادی کرنے کی اپیل کی۔
دہیم نے ہنستے ہوئے مزید کہا میں دوبارہ شادی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ازدواجی زندگی انسان کا سکون اور اس دنیا کی زندگی میں لطف کا باعث ہے۔
ناصر دہیم کا کہنا تھا کہ "میں سہاگ رات پر خوش ہوں کیونکہ شادی ایک جسمانی سکون اور لطف ہے اور بڑھاپا شادی کو نہیں روکتا، میرے 4 بچے ہیں اور ایک بیٹا فوت ہوا، اور میرے بچوں کے اب بچے ہیں، اور میں اب بھی چاہتا ہوں میرے مزید بچے ہوں۔
تبصرے بند ہیں.