اپوزیشن لیڈر پر بڑا شور، جب بھی بلوائیں گے  مشاورت کے لئے  آجائوں گا:حلیم عادل شیخ کا وزیر اعلی سندھ کو جواب

109

 کراچی:اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کاکہنا ہے کہ گزشتہ دو ، تین روز سے وزیر اعلیٰ اور سندھ کے وزراء کا اپوزیشن لیڈر پر بڑا شور ہے۔

 

 

 اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ویڈیو بیان میں کہاکہ گذشتہ دو ، تین روز سے وزیر اعلیٰ اور سندھ کے وزراء کا اپوزیشن لیڈر پر بڑا شور ہے۔اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر تبصرے کئے جارہے ہیں۔

 

 

تبصرے کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہوتی ۔ ان کاکہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ  سندھ مراد علی شاہ نے ٹی وی پر کچھ باتیں کی ہیں۔

 

 

میں ان کا جواب ویڈیو کے ذریعے دے رہا ہوں کیوں کہ انہوں نے میڈیا پر بات کی ہے۔جب خط لکھیں گے تو خط میں جواب دیں گے۔جب مشاورت کے لئے بلوائیں گے تو ہم پہنچ جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا بیٹھ کر بات کریں گے۔جب بھی بلوائیں گے میں مشاورت کے لئے میں آجائوں گا۔

تبصرے بند ہیں.