مفتاح اسماعیل نے جو کہا ٹھیک تھا، ڈار کی تاخیر کے سبب روپے کی قدر اس حد تک گری:شاہ محمود قریشی

77

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مفتاح اسماعیل نے جو کہا ٹھیک تھا، ڈار کی تاخیر کے سبب روپے کی قدر اس حد تک گری۔

 

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مفتاح اسماعیل نے جو کہا ٹھیک تھا، ڈار کی تاخیر کے سبب روپے کی قدر اس حد تک گری۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے سٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دے دی ہے، 3 قسطوں میں آئی ایم ایف سے رقم ملے گی۔

 

آئی ایم ایف نے جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ سٹینڈ بائی معاہدے میں انرجی ریفارمز کا ذکر کیا گیا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حکومت کو بجلی کے نرخ مزید بڑھانے پڑیں گے، شدید گرمی میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔پیپلز پارٹی کابینہ سے درخواست کر رہی ہے کہ 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کر دیں، وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ان کی حکومت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی۔

 

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق دبئی میٹنگ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، ایمل ولی کہہ چکے گورنر غلام علی اپنی پارٹی کے لیے کے پی میں حالات سازگار بنا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، میجر سٹیک ہولڈر ہے، انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ بہت ضروری ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ آئندہ انتخابات میں کسی خاص ٹولے کی طرف جھکاؤ نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کروائے۔

 

تبصرے بند ہیں.