واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آڈیو لیک ہونے کےبعد وہ مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ آڈیو لیک ہونے کے بعد ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔امریکی چینل سی این این نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خفیہ آڈیو چلا دی ہے۔ خفیہ آڈیو 2021 کی بتائی جا رہی ہے۔ آڈیو میں مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ خفیہ دستاویزات رکھنے کا اعتراف کررہے ہیں۔
آڈیو میں ٹرمپ اپنے سٹاف ممبرز، ایک رائٹر اور ایک پبلشر کے ساتھ خفیہ دستاویزات پراہم گفتگومیں اعتراف کررہے ہیں کہ انہوں نے بغیر اجازت خفیہ دستاویزات اپنی تحویل میں رکھی ہوئی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مارک ملی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں کہ جنرل مارک کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی ٹرمپ اس بات کا بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے پاس خفیہ دستاویزات ہیں۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حال ہی میں امریکہ کے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے مساوی قانون کی خلاف ورزی میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
تبصرے بند ہیں.