پنجابی فلم میں کام کی آفر ہوئی یا نہیں؟، اگر آفر ہوئی تو کیا کریں گی؟، مہوش حیات نے دل کی بات کہہ دی

65

لاہور: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کاکہنا ہےکہ آج تک کسی بھی پنجابی فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی اور اگر مستقبل میں انہیں ایسی کوئی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور کام کریں گی۔

 

 

فلم ’تیری میری کہانیاں‘ میں کام کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کاکہنا ہے کہ مجھے آج تک کسی بھی پنجابی فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی اور اگر مستقبل میں انہیں ایسی کوئی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور کام کریں گی۔

 

 

انہوں نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں ایکشن فلموں میں کام کرنے کا بہت شوق ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگرچہ ایکشن فلمیں بنائی جا چکی ہیں لیکن وہ بہت کم ہیں اور خواتین کے کرداروں پر مبنی ایکشن فلمیں بالکل نہیں بنائی گئیں اور ان کی خواہش ہے کہ خواتین کی ایکشن فلمیں بھی بنائی جانی چاہیے۔
مہوش حیات نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا ’تیری میری کہانیاں‘ ان کی تمام فلموں سے مختلف ہے۔ انہوں نے پہلی بار کسی فلم میں ساڑھی پہنی ہے جب کہ وہ اس بار رومانوی کردار میں نہیں بلکہ منفرد کردار میں دکھائی دیں گی۔

 

 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور اداکارہ وہ سب سے پہلے فلم کی کہانی، پھر ہدایت کار اور ساتھی اداکاروں کو دیکھنے کے بعد ہی کسی بھی فلم میں کام کرنے فیصلہ کرتی ہیں۔

 

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ جس فلم کی کہانی اچھی ہو، اس کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہوں اور اس میں ساتھی اداکار ہمایوں سعید ہوں تو وہ اس میں کیوں کام نہیں کریں گی؟۔ مہوش حیات کے مطابق انہوں نے فہد مصطفیٰ سے لے کر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کیا ہے۔ تاہم پہلی بار وہ وہاج علی کے ساتھ سکرین پر دکھائی دیں گی اور وہ بھی بہترین اداکار ہیں۔

 

 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ایسی رپورٹس کو جھوٹا قرار دیا کہ انہوں نے کسی پنجابی زبان کی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔مہوش حیات نے واضح کیا کہ انہیں آج تک کسی پنجابی فلم میں کام کی پیش کش نہیں ہوئی اور اگر انہیں کبھی ایسی کوئی پیش کش ہوئی تو وہ اچھی کہانی پر مشتمل فلم میں ضرور کام کریں گی۔

 

ان سے پوچھا گیا کہ ماضی میں اداکارہ انجمن نے قاتل حسینہ نامی ایکشن فلم میں کام کیا تھا اور اب اگر اسی فلم کا ریمیک بنایا جائے اور انہیں کاسٹ کیا جائے تو وہ اس میں کام کریں گی؟۔ مہوش حیات نے جواب دیا کہ وہ اگر انہیں ایسی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور کام کریں گی۔

تبصرے بند ہیں.