کراچی: عید قرباں کے قریب آتے ہی شہر میں قربانی کے جانوروں کی لوٹ مار کا سلسلہ زور پکڑ گیا۔ ڈیڑھ ماہ کے دوران قربانی کے لئے لائے گئے 53 جانور چوری کر لئے گئے۔ پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈیڑھ ماہ کے دوران 53 جانور چوری ہو ئے جن میں 42 بکرے اور 11 گائے شامل ہیں۔
نارتھ کراچی سیکٹرسیون اے پلاٹ سے حمزہ سعید کے 40 بکرے چوری ہوئے۔ عزیز آباد کے علاقے یاسین آباد سے دکان کا شٹر کاٹ کر 2 بکرے چوری کر لئے گئے۔ فرئیر تھانے کے قریب فلیٹ سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی گائے چوری کر لی گئی۔ گلشن اقبال بلاک 10 اے گھر کے باہر بندھی گائے ملزمان گاڑی میں ڈال کر چلتے بنے۔
مزید براں اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے سات ملزمان چار قربانی کےجانور چوری کر کے لے گئے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ پور سے ملزمان دکان میں بندھے قربانی کے پانچ جانور بھی چوری کر لیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو متاثرین کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج دیئے جانے کے باوجود واقعات میں کوئی کمی آئی اورنہ ہی ملزم قانون کی گرفت میں آسکے بلکہ پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہی ہدایت کر دی گئی کہ اپنے قربانی کے جانوروں کی سکیورٹی سخت کر دیں۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گلشن اقبال سے چوری ہونے والی گائے مالک نے اپنی مدد آپ کے تحت لیاقت آباد سے ڈھونڈ نکالی اور گائے ملنے کے بعد پولیس نے اس کارنامے کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔
تبصرے بند ہیں.